ٹیکنیکل بورڈ کا جاب پورٹل لانچ
لاہور(خبر نگار)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے جاب پورٹل لانچ کردیا۔پی بی ٹی ای کا نیا جاب پورٹل طلبا کیلئے فعال ک ،ڈپلومہ ہولڈرز کیلئے آن لائن جاب رجسٹریشن شروع کردی گئی۔
طلبا اپنی سی وی نئے جاب پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔پی بی ٹی ای حکام کا کہنا ہے کہ جاب پورٹل پر سی وی اپ لوڈ کرنے کیلئے رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔،جاب پورٹل سے قومی و بین الاقوامی مارکیٹ کیلئے روزگار کے مواقع مل سکیں گے ۔