فوڈ اتھارٹی: 4ہزار 150کلو لاغر بیمار مرغیاں ،گوشت تلف

فوڈ اتھارٹی: 4ہزار 150کلو لاغر بیمار مرغیاں ،گوشت تلف

لاہور (این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کے دوران 80ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کر کے 4ہزار 150کلو لاغر بیمار مرغیاں اور گوشت تلف کر دیا ۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی نے میٹ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ علی الصبح ٹولنٹن مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کیا ، 36میٹ شاپس اور سپلائرز کی چیکنگ،خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ 4150کلو تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی،ویٹرنری سپیشلسٹ نے برآمد شدہ بیمار مرغیوں کا تفصیلی معانہ کیا،بیمار اور کم وزن مرغیاں برآمد ہونے پر بھاری جرمانے عائد، مرغیاں تلف کر دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ گوشت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی سٹینڈرز کے مطابق جدید ایس او پیز وضح کیے گئے ہیں۔، ملازمین کا کام کے دوران ایپرن، ہیڈ کور، ماسک اور دستانے لازمی استعمال کرنا لازم ہے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں 3 شفٹوں میں ٹولنٹن مارکیٹ کی چیکنگ کرتی ہیں، گوشت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔،کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، سپلائرز ایس او پیزکے مطابق تندرست چکن سپلائی کریں،خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں