ڈائریکٹر کسٹمر سروس لیسکو ایف آئی اے میں طلب

ڈائریکٹر کسٹمر سروس لیسکو  ایف آئی اے میں طلب

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو افسران کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا معاملہ ،ایف آئی اے نے ڈائریکٹر کسٹمر سروس لیسکو عباس علی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

ایف آئی اے نے سی ایس ڈی لیسکو کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے ،فیکٹری مالک کو ڈیٹیکشن بل ڈالنے کے کیس میں لیسکو کے دو افسران ایف آئی اے کی حراست میں ہیں ،اسی کیس میں ایکسین نوید کامران اور ایس ڈی او تنویر خان کی ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا، مدعی مقدمہ ندیم کی جانب سے ایف آئی اے میں لیسکو افسران کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں