ڈولفن سکواڈ: 30 اشتہاریوں سمیت 260 مطلوب ملزم گرفتار

 ڈولفن سکواڈ: 30 اشتہاریوں سمیت 260 مطلوب ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کالاہور میں سپیشل ٹارگٹڈ آپریشن جاری،72 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 30اشتہاریوں سمیت 260 مطلوب ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی ڈولفن اختر نواز نے اس حوالے سے بتایاکہ  150 ریکارڈ یافتہ،59عادی مجرمو ں، 21عدالتی مفروروں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ تمام ملزموں کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ،شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ڈولفن فورس ہر وقت الرٹ ہے ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں