نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری3سال بعد گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم 3 سال بعد گرفتار کر لیا ۔پولیس نے ملزم علی خبیب کو کچوانہ گائوں سے قابو کر لیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں میں گھریلو مسئلہ تھا ،ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رشتے دار کے گھر دھاوا بولا اور جھگڑے کے دوران اسکا نانا جمعہ خان سر میں ڈنڈا اور اینٹ لگنے سے زخمی ہوگیا تھا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا ۔