شیرا کوٹ بند روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی

شیرا کوٹ بند روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی

لاہور (کرائم رپورٹر )باؤ سمی کی گھاٹی شیرا کوٹ بند روڈ کے علاقے میں فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

 آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیمیں اوروہیکلز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق فیکٹری کی پہلی منزل پر واقع کمرے میں پڑے کارڈ بورڈ اور دیگر آتش گیر مواد میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کیلئے فوری آپریشن شروع کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں