کنٹریکٹ سکول گارڈز کی سروس ختم کرنے کا حکم جاری
لاہور(خبر نگار)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کنٹریکٹ سکول گارڈز کی سروس ختم کرنے کا حکم جاری کردیا ۔
تمام اضلاع کو2015 پالیسی کے تحت بھرتی سکول گارڈز کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع نہ دینے اورسروس فوری ختم کرنے کے بعد تعمیل سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا حکم دیاگیاہے ۔ 10سال سے سروس کرنیوالے گارڈز کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے ۔