وکلا کی چیئرمین پی آر اے سے ٹیکس مسائل پر ملاقات
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )صدر لاہور ٹیکس بار کی زیر قیادت وکلا کے وفد کی پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈکوارٹر آمد،چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا سے ملاقات پرٹیکس سسٹم سے منسلک وکلا کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر آن لائن کیسز کی سماعت و دیگر سفارشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ۔ انفورسمنٹ سے متعلقہ مسائل پرہیڈکوارٹر کی بجائے متعلقہ کمشنرز کے دفاتر میں شنوائی ہوگی۔ ٹیکس پیئرز کی آسانی اور شفافیت کیلئے ای سسٹم اور انفورسمنٹ افسروں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ میں لاہور میں لارج ٹیکس پیئر یونٹ کو فعال کردیا جائے گا۔