رواں سال ون ویلنگ میں ملوث 2372 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور پولیس نے کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر ون ویلنگ اور موٹر سائیکل ریسنگ کے خلاف شہر بھر میں بھرپور اور بلا امتیاز کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال ون ویلنگ میں ملوث 2372 ملزمان گرفتار جبکہ 2221 مقدمات درج کیے گئے ہیں مختلف ڈویژنز میں کی گئی کارروائیوں کے دوران ماڈل ٹاؤن سے 536، کینٹ سے 519، سول لائنز سے 456 اور سٹی ڈویژن سے 330 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اس حوالے سے سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ون ویلنگ اور ریسنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔