متوقع برفباری ،امدادی سامان کی کھیپ مری روانہ
لاہور(سٹی رپورٹر)مری میں سردیوں کے دوران برفباری کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے نے امدادی سامان کی کھیپ مری روانہ کردی۔
امدادی سامان میں رین کوٹ، فولڈ نگ شاول، لحاف ،کمبل، گرم دستانے ، چھتریاں اور ٹوپیاں بھی شامل ہیں۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔