دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول تبدیل
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کردیاگیا، قراقرم ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 3 گھنٹے 45 منٹ تاخیر سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی۔
پاک بزنس ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ لاہور سے روانہ ہوئی ،کراچی ایکسپریس کراچی کیلئے شام 6 بجے کی بجائے 30 منٹ تاخیر سے 6 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی ،لالہ موسیٰ سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس کراچی شام 5 بجکر 50 منٹ کی 1 گھنٹہ تاخیر سے شام 6 بجکر 50 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوئی۔