انویسٹی گیشن کے فالو اپ میکانزم پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات
لاہور(کرائم رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان کی سربراہی میں انویسٹی گیشن کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور جدید فرانزک تکنیکوں کے مؤثر استعمال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اے آئی جی مانیٹرنگ عاصم افتخار سمیت انویسٹی گیشن ونگ پنجاب کے تمام ڈی ایس پیز بھی شریک ہوئے ۔ شرکا نے تفتیشی نظام کو مؤثر بنانے ، شواہد کے بروقت تجزیے اور جدید فرانزک سہولیات کے بھرپور استعمال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔پرانے سیمپلز کی تلفی کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔