لیسکو :آپریشن ڈائریکٹر کے اعزاز میں الوداعی تقریب
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو کے ہیڈ آفس میں آپریشن ڈائریکٹر انجینئر اعجازاحمد بھٹی کی طویل اور مثالی خدمات کے اعتراف میں ایک پروقار رالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ اور لیسکوکے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ انجینئر اعجازاحمد بھٹی لیسکو کا قیمتی اثاثہ رہے ہیں۔