طلاق کہنے اور بعد ازاں معافی مانگنے کیخلاف کیس میں شوہر کو نوٹس جاری

طلاق کہنے اور بعد ازاں معافی مانگنے  کیخلاف کیس میں شوہر کو نوٹس جاری

لاہور (کورٹ رپورٹر ) فیملی عدالت نے بار بار جھگڑے کے دوران طلاق کہنے اور بعد ازاں معافی مانگنے کیخلاف کیس میں شوہر پرویز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دوسرے فریق کا مؤقف طلب کر لیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائیگا، ذہنی اذیت سے تنگ خلع کی درخواست میں نسیم بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر پرویز آئے روز جھگڑوں کے دوران طلاق دے دیتا ہے اور بعد میں معافی مانگ لیتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں