سبزہ زار :بچی سے نازیبا حرکات کرنیوالا غبارہ فروش پولیس کے حوالے

سبزہ زار :بچی سے نازیبا حرکات  کرنیوالا غبارہ فروش پولیس کے حوالے

لاہور(کرائم رپورٹر )سبزہ زار کے علاقے میں اہل علاقہ نے 9سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے غبارہ فروش کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الحافظ ٹاؤن میں غبارہ فروش نے 9سالہ بچے کو غبارے کے نشانے لگانے کا لالچ دے کر نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کی ،اس دوران بچی نے خوفزدہ ہو کر شور مچا دیا جس کا سن کر اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں