خاتون کا زبردستی نقاب کھینچنے پر مرکزی مسلم لیگ کا ملک گیر احتجاج
لاہور (سیاسی نمائندہ)مرکزی مسلم لیگ، مسلم ویمن لیگ اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام بھارتی بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے خاتون کا زبردستی نقاب کھینچنے پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
اسلام آباد، کراچی، پشاور، قصور، ملتان، وہاڑی، راولپنڈی، بہاولپور، پاکپتن، ننکانہ صاحب، حیدرآباد، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، راجن پور، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں خواتین سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔،شرکا نے بھارت کو دہشتگرد سٹیٹ قرار دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ خاتون کا نقاب کھینچنا دہشتگردی ہے ،بھارت میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔