عورت کی عزت کے عنوان سے خطبات

 عورت کی عزت کے عنوان سے خطبات

لاہور (سیاسی نمائندہ)وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان اور وفاق المساجد الرضویہ پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں جمعۃ المبارک کو بھارت کی مذمت اور عورت کی عزت کے عنوان سے خطبات دیئے گئے ۔

 ہزاروں مساجد میں علما کرام نے بھارت میں مسلمانوں خصوصاً مسلم خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تعصب اور ظلم کی شدید مذمت کی اور مذمتی قراردادیں منظور کیں اور مطالبہ کیا کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں، اقوامِ متحدہ اور او آئی سی اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور ہندوستان میں مسلمانوں بالخصوص مسلم خواتین کے خلاف ہونے والے مظالم کے سدِباب کے لیے عملی اقدامات کریں۔لاہور مسجد وزیر خان میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلم خاتون ڈاکٹر نسرین پروین کا حجاب کھینچنا شرمناک غیر اخلاقی اور قابلِ مذمت فعل ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں