یوای ٹی میں رومی اور اقبال کے عنوان سے کانفرنس
لاہور (خبر نگار) اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ ترکیہ اسلام آباد، مسلم انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے اشتراک سے یو ای ٹی کے کیمیکل ہال میں رومی اور اقبال کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پروفیسر احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اقدامات مہمان خصوصی تھی۔ دیگر مہمانان گرامی میں وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، ڈائریکٹر جنرل یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ ترکیہ اسلام آباد ڈاکٹر خلیل طوقار، سمیع اللہ ملک )برطانیہ(، ایرین میو سوگی) ترکیہ( عثمان عبد الناصر )مصر ودیگر شامل تھے ۔