نواز شریف آئی ٹی سٹی پر پیش رفت کا جائزہ
لاہور(خبر نگار،اپنے سٹاف رپورٹرسے )وزیر اعلیٰ پنجاب کی سینئر ایڈوائزر سینیٹر انوشہ رحمان کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور میں بننے والے نواز شریف آئی ٹی سٹی پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے مختلف تجاویز اور عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔انوشہ رحمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے ،پہلا نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں بن رہا ہے ۔