باغبانپورہ:خواتین سے چھڑ چھاڑ کرنے والا اوباش گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ پولیس نے گھر کے باہر کام کرنے والی خواتین سے چھڑ چھاڑ کرنے والا اوباش ملزم حمزہ گرفتار کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق خاتون کی جانب سے 15پر ہراسمنٹ کی کال موصول ہونے پر ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے ٹیم تشکیل دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ باغبانپورہ سے اوباش کو ٹریس کیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اوباش گلی میں گھر کے باہر جھاڑو لگاتی ہوئی خاتون کے ساتھ نا زیبا حرکات کر کے بھاگ گیا تھا ۔