ای آر پی اور آئی سی ٹی ماڈرنائزیشن کے منصوبے پر 85فیصد کام مکمل

ای آر پی اور آئی سی ٹی ماڈرنائزیشن  کے منصوبے پر 85فیصد کام مکمل

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ماڈرنائزیشن اور انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سسٹم کے نفاذ کیلئے جاری منصوبے پر 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے ۔

ای آر پی اور آئی سی ٹی ماڈرنائزیشن سے متعلق 44ویں سٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی، انجینئر الطاف حسین ملک نے کہا کہ یہ منصوبہ حکومتِ پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن اور شفافیت کے ویژن کے مطابق ہے اور اس سے ادارے کے انتظامی و مالیاتی امور میں بہتری آئے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں