لاہور و قصور کے پرائیوٹ سکولوں کا خصوصی آڈٹ کرانے کا حکم

 لاہور و قصور کے پرائیوٹ سکولوں کا خصوصی آڈٹ کرانے کا حکم

رجسٹریشن، فیسوں اور داخلوں کا جائزہ لیا جائیگا،دائرہ کار 2024 اور 2025 پر محیط

لاہور (خبروں نگار) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے لاہور اور قصور کے پرائیوٹ سکولوں کا خصوصی آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔آڈٹ میں پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن، فیسوں اور داخلوں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ نجی سکولوں میں دس فیصد مستحق بچوں کے داخلوں کا بھی معائنہ کیا جائے گا۔ آڈٹ ٹیم لاہور اور قصور کے تعلیمی اداروں کے ریکارڈ کا جائزہ لے گی اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کا بھی معائنہ کیا جائے گا۔آڈٹ کا دائرہ کار مالی سال 2024 اور 2025 پر محیط ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں