لاہور نہر میں شپ ریسٹورنٹ منصوبے کا 25 دسمبر سے آغاز

 لاہور نہر میں شپ ریسٹورنٹ منصوبے کا 25 دسمبر سے آغاز

54 کروڑ کی لاگت سے تین منزلہ ریسٹورنٹ بنایاجائیگا،منصوبہ 2026میں مکمل

 لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) لاہور میں شہری تفریح اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شپ ریسٹورنٹ منصوبے پر عملی کام 25 دسمبر سے شروع کیا جائے گا۔ نہر لاہور کا پانی عارضی طور پر بند کرنے کے بعد اس منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نہر کے کنارے اس منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا، اور نہر کا پانی 25 دسمبر سے عارضی طور پر بند کیا جائے گا۔ اس کے بعد شپ ریسٹورنٹ منصوبے کی تعمیرات باقاعدہ طور پر شروع ہوں گی۔منصوبے کی مجموعی لاگت 54 کروڑ روپے رکھی گئی ہے ، اور اس کے تحت لاہور میں ایک جدید طرز کا تین منزلہ شپ ریسٹورنٹ تعمیر کیا جائے گا۔ شپ ریسٹورنٹ میں فیملی ڈائننگ ایریاز کے ساتھ اوپن ڈیک کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، اور ریسٹورنٹ کو جدید طرز کی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ شہریوں اور سیاحوں کو معیاری تفریح اور ڈائننگ کا تجربہ حاصل ہو]شپ ریسٹورنٹ منصوبہ سال 2026 میں مکمل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں