قصور:کیری ڈبہ اور مزدا میں تصادم ،چچا جاں بحق، بھتیجا زخمی

 قصور:کیری ڈبہ اور مزدا میں تصادم ،چچا جاں بحق، بھتیجا زخمی

حادثہ کوٹ رادھاکشن رائیونڈ روڈ پریم نگر کے قریب پیش آیا،لاش اورزخمی ہسپتال منتقل

قصور (نمائندہ دنیا) کوٹ رادھاکشن رائیونڈ روڈ پریم نگر کے قریب کیری ڈبہ اور مزدا ڈالہ میں تصادم کے نتیجے میں 35 سالہ زین العارفین ولد شیخ خالد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 12 سالہ احمد ولد زین زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گھنیکے پھاٹک کے قریب حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی ریسکیو سٹاف موقع پر پہنچا۔ تصادم کے بعد ریسکیو ٹیم نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی لڑکے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھاکشن منتقل کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق شخص کے ورثاء کو دو اینڈرائیڈ موبائل فونز اور 33 ہزار روپے بھی حوالے کر دیئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں