کالاشاہ کاکو: کار کی ٹکر، سڑک عبورکرنیوالا50سالہ شہری جاں بحق
کالاشاہ کاکو (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر داؤکے سٹاپ کے قریب کار کی ٹکر سے ایک پیدل شخص جاں بحق اور موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ مریدکے سے گوجرانوالہ کی طرف جانے والی کار نے تیز رفتاری کے باعث پیدل سڑک عبور کرنے والے 50 سالہ سخی سرور کو کچل دیا اور بعد میں موٹر سائیکل سوار نوجوان ندیم کو بھی ٹکر مار دی۔ریسکیو 1122 نے زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے منتقل کیا جبکہ جاں بحق شخص کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ۔