صنعتی مزدور اتحاد کی کرسمس کیک کٹنگ تقریب
لاہور(خبر نگار)صنعتی مزدور اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام کرسمس کی خوشی میں کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
بلال احمد سیال نے مسیحی ورکرز کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹاجاوید مسیح، یعقوب مسیح اور صنعتی اداروں کے مسیحی ورکرز کی بھرپور شرکت۔بلال احمد سیال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب قابل احترام ہیں۔ تمام ورکرز کو صنعتی ترقی اور ملکی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ ملک، صنعت اور مزدور کی خوشحالی ہمارا مشترکہ مقصد ہے ۔شیخ محسن الیاس کے ویژن کے مطابق اتحاد و یکجہتی پر عمل کی اپیل کی ۔کرسمس تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا۔