عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیا د اور اساس ہے :سنی علما کونسل
لاہور (آئی این پی)صدر سنی علما کونسل لاہور اور صوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عقیدہ ختمِ نبوت اسلام کی بنیاد اور اساس ہے ۔ نئی نسل کو اپنے ایمان کے تحفظ کے لیے قادیانیوں کے غلط عقائد کے بارے میں آگاہی حاصل کرنی چاہیے ۔
امت کے تمام طبقات کی مشترکہ محنت کے نتیجے میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختمِ نبوت اور ناموسِ رسالت ؐ کا تحفظ کرنے والے دراصل حضور ؐ کی ذاتِ اقدس کے نگہبان ہیں۔