اشرف آصف جلالی کے ماموںانتقال کرگئے

 اشرف آصف جلالی کے  ماموںانتقال کرگئے

لاہور(سٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے ماموں الحاج عطا محمد گوندل مرحوم کی سوہاہ منڈی بہاؤ الدین میں نمازِ جنازہ پڑھائی۔

انہیں اپنے آبائی گاؤں چاہ معافی والا میں سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم کے قل شریف کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الحاج عطا محمد گوندل نہایت ہی پارسا اور متقی انسان تھے ۔ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک طویل حصہ ملک و ملت کے لیے عسکری خدمات سر انجام دیتے ہوئے بسر کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں