حکومت صنعت و تجارت کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرے ’ پیاف
لاہور( آئی این پی)پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف )کے پیٹرن انچیف میاں سہیل نثار ،چیئرمین سید محمود غزنوی ،سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چودھری اور وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن نے کہا ہے۔
کہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں توانائی کی قیمتیں کئی گنا زیادہ ہیں، جس سے مقامی صنعت عالمی منڈی میں مقابلے کی صلاحیت کھوتی جا رہی ہے اور برآمدی آرڈرز تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔حکومت صنعت و تجارت کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرے ۔