مین ہول کورز کی چوری پر سخت قانون سازی پر کام شروع

مین ہول کورز کی چوری پر سخت قانون سازی پر کام شروع

خصوصی ٹیموں کے ذریعے مین ہولز کی فوری نشاندہی اور تصدیق کرنیکی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مین ہول کورز کی چوری کے خلاف سخت قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔اس ضمن میں سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے واسا پنجاب کو متعدد اہم احکامات جاری کر دیے ہیں۔ہدایت کی گئی ہے کہ مین ہول کورز کی چوری میں ملوث افراد کے لیے قید اور بھاری جرمانے متعارف کرائے جائیں، جبکہ قانون کے تحت جرمانے کی حد ایک کروڑ روپے تک رکھی جا سکے گی۔حکام کے مطابق سخت سزاؤں کا مقصد منظم گروہوں کی حوصلہ شکنی اور اس مکروہ دھندے کا خاتمہ ہے ۔مافیا کی نشاندہی کے لیے تمام اضلاع میں سپیشل برانچ کی ٹیموں سے مدد لینے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے ۔تمام منیجنگ ڈائریکٹرز واساز کو اپنے اپنے اضلاع میں مافیا کا سراغ لگانے اور معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کا پابند بنایا گیا ہے ۔سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نے خصوصی ٹیموں کے ذریعے موجودہ مین ہولز کی فوری نشاندہی اور تصدیق مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں