سید والا :ڈاکوئوں کے ہاتھوں ڈسٹری بیوٹر لٹ گیا

سید والا :ڈاکوئوں کے ہاتھوں  ڈسٹری بیوٹر لٹ گیا

سید والا(نامہ نگار، سٹی رپورٹر)سید والا میں نامعلوم ڈاکوؤں نے کریانہ مرچنٹ کے ڈسٹری بیوٹر کو لوٹ لیا۔

گزشتہ روز چک نمبر 12 کے رہائشی اسد جاوید جو کہ دکانوں پر بسکٹ وغیرہ سپلائی کرتا ہے کو گاؤں ہرچوکی موڑ کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر 16 ہزار روپے نقدی30 ہزار روپے کے بسکٹ وغیرہ اور قیمتی موبائل فون سے محروم کردیا اور فرار ہوگئے۔ 

علاقہ میں یکے بعد دیگرے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلٰی حکام سے ڈاکوؤں کی گرفتاری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے سد باب کے مؤثر اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں