سنٹرل ماڈل سکول کیلئے مثالی کارکردگی پر ستائشی سرٹیفکیٹ

سنٹرل ماڈل سکول کیلئے مثالی  کارکردگی پر ستائشی سرٹیفکیٹ

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر سے )گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ لاہور نے مثالی کارکردگی، بہترین تعلیمی ماحول، صفائی ،ڈسپلن اور طلبہ کی اعلیٰ تربیت کے حوالے سے نمایاں کارنامہ انجام دیتے ہوئے۔۔۔۔

 سکول ایجوکیشن کی خصوصی تقریب میں ستائشی سرٹیفکیٹ اپنے نام کر لیا۔یہ اعزاز پرنسپل عبد الواحد نے ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نورالعین فاطمہ سے وصول کیا۔ تقریب میں پنجاب بھر سے منتخب تعلیمی اداروں کو مدعو کیا گیا تھاجنہوں نے نظم و ضبط، تعلیمی بہتری اور انتظامی قابلیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

پرنسپل عبد الواحد نے اظہار تشکر کرتے کہا یہ اعزاز پوری ٹیم کی محنت، والدین کے اعتماد اور طلبہ کی سنجیدگی کا نتیجہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں