سکولوں میں 35ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کئے جائینگے
40ارب خرچ ہونگے ،تعمیر کا نیا ماڈل متعارف‘ لاگت میں 50فیصد کمی متوقع
لاہور (عاطف پرویز)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں کلاس رومز کی کمی دور کرنے کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے منصوبے پر کام شروع کردیا ۔ صوبے کے 38ہزار سکولوں میں 35ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کیے جائینگے ۔ منصوبے پر 40 ارب روپے خرچ ہونگے ، ابتدائی طور پر 25ارب جاری کر دیئے گئے ۔ بیشتر سکولوں میں طویل عرصے سے کلاس رومز کی کمی پرطلبہ کو کھلے میدانوں میں تعلیم دینا پڑ رہی تھی۔ نئے منصوبے کے تحت یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔تعمیر کا نیا ماڈل متعارف، لاگت میں 50فیصد کمی متوقع،منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ کلاس رومز کی تعمیر روایتی طریقہ کار کے بجائے نئے ماڈل کے تحت کرائی جائیگی۔محکمہ نے منصوبے کو جاری مالی سال کے دوران مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ تمام اضلاع کی ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو منصوبے بارے ہدایات جاری کر دی گئیں۔