ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ پر تقریب ، ریلی نکالی گئی

ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ پر تقریب ، ریلی نکالی گئی

پارٹی کا لاہور میں مستقبل تابناک:علی قاسم، ندیم افضل ودیگرکاخطاب

لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز لائرز فورم وسطی پنجاب کے زیرِ اہتمام لاہور ہائیکورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تقریب ہوئی۔ مہمانِ خصوصی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے خطاب میں کہاپارٹی بھٹو شہید کامشن آگے بڑھاتے ہوئے جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے ۔پی ایل ایف کے رہنماؤں راحیل کامران چیمہ، شکیل پاشا، عظیم حفیظ ،قمر عباس، خرم ضیا بھٹی و دیگر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وکلابرادری جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی ۔قائد عوام کی سالگرہ پر پیپلز پارٹی نے ٹھوکر نیاز بیگ سے جوہر ٹاؤن تک ریلی نکالی ۔ شاہدہ جبیں،سبط حسن،خرم فاروق ودیگررہنما شریک ہوئے ۔ مہمانِ خصوصی پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے ریلی اورتقریب سے خطاب میں کہا پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو کوئی وینزویلا کی طرح ہمارے صدر کو بھی اٹھا لیتا ،بھٹو کی ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی کے باعث آج پاکستان محفوظ ہے ۔پیپلز پارٹی کا لاہور میں مستقبل تابناک ہے ۔امید ہے بلاول جلد لاہور میں جلسے سے خطاب کرینگے ۔ فیصل میر اور مجید غوری نے بھی خطاب کیا۔ تقریبات میں قائدِ عوام کی سالگرہ کے کیک بھی کاٹے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں