زیرِ تعلیم ٹرانسجینڈر بچوں کے لیے سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے پائلٹ پراجیکٹ تحفظ درسگاہ میں زیرِ تعلیم ٹرانسجینڈر بچوں کے لیے سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ ٹرانسجینڈر طلبا وفا عباس، رویان اور دیگر بچوں کو بہترین تعلیمی کارکردگی پر انعامات دیے گئے ۔ تقریب میں انچارج تحفظ مرکز لبرٹی عاصمہ رحمان، انچارج میثاق سنٹر فرحان پرویز، وکٹم سپورٹ افسران کشش خان، معصومہ رانا، انزہ خانزادی سمیت تدریسی و انتظامی عملے نے شرکت کی۔