سانگلہ، مریدکے :حادثات میں نوجوان جاں بحق،3زخمی

سانگلہ، مریدکے :حادثات میں نوجوان جاں بحق،3زخمی

موٹرسائیکل سوار عبداللہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیاآہدیاں روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے وین نہر میں گرنے سے 3افراد زخمی ہوئے

ننکانہ صاحب ، مریدکے (خبر نگار، نمائندہ دنیا)سانگلہ ہل میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا، مریدکے میں ٹرک کی ٹکر سے وین مسافروں سمیت نہر میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔ بھلیر روڈ پر محلہ شریف پورہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 24سالہ محمد عبداللہ موقع پرہی دم توڑ گیا۔مریدکے پرانا نارنگ روڈ پر آہدیاں کے قریب شادی کی تقریب میں جانیوالے خاندان کی سوزوکی وین ٹرک کی ٹکر سے نہر میں گری، ریسکیو ٹیم نے وین ڈرائیور ذوالفقار ولد مختار کو شدید زخمی حالت میں لاہور کے ہسپتال منتقل کر دیا دیگر دوافراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں