شیخوپورہ:آوارہ کتوں نے 3شہری بھنبھوڑ کر زخمی کردئیے
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 3واقعات رونما ہوگئے۔
گوجرانوالہ روڈ کی آبادی گجر ٹاؤن میں 13سالہ طالبہ نور فاطمہ کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ گاؤں سریا والا میں20سالہ نوجوان حسن کو کتوں نے کاٹ کر شدید زخمی کردیا ۔گاؤں عادل گڑھ میں بزرگ کاشتکار ذوالفقار علی کو آوارہ کتے نے بھنبھوڑ کر زخمی کردیا۔