ڈپٹی کمشنر قصور کا بابابلھے شاہ ہسپتال کا دورہ ، صفائی،مفت ادویات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر قصور کا بابابلھے شاہ ہسپتال کا  دورہ ، صفائی،مفت ادویات کا جائزہ

قصور(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر قصور محمدآصف رضا نے صبح سویرے بابابلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کا اچانک دورہ کیا۔

ہسپتال کی صفائی، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات، میڈیکل اسٹاف کی حاضری اور مفت ادویات کی دستیابی کا جائزہ لینے سمیت ایمرجنسی اور او پی ڈی ودیگر مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ ڈی سی قصور نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مریضوں کے لیے انتظار گاہوں میں صاف ستھرا اور آرام دہ ماحول یقینی بنایا جائے ۔ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے ۔ایمرجنسی وارڈ میں عملے کی مکمل دستیابی اور فوری رسپانس کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس شعبے میں بہتری کے لیے ایسے اچانک دورے جاری رہیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں