ڈی سی شیخوپورہ سے تاجر وفد کی ملاقات، بیوٹیفکیشن پلان پر تبادلہ خیال

ڈی سی شیخوپورہ سے تاجر وفد کی  ملاقات، بیوٹیفکیشن پلان پر تبادلہ خیال

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ سے مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے صدر میاں ذیشان پرویز،جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال اور نائب صدر شیخ عظیم جاوید کی قیادت میں ملاقات کی ہے۔

 اور ان سے شیخوپورہ شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خاتمہ کے بعد اس کی بیوٹیفکیشن پلان کے تحت ہونیوالے ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عثمان جلیس،اسسٹنٹ کمشنر عمران علی ہرل، پیرا فورس کے انچارج اور دیگر افسرموجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے وفد کو یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ تاجروں سے مشاورت شہرمیں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت ہونیوالے ترقیاتی عمل کوآگے بڑھارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں