جمخانہ الیکشن ،سلمان و مصبا ح پینل کے امیدوارسامنے آگئے

جمخانہ الیکشن ،سلمان و مصبا ح پینل کے امیدوارسامنے آگئے

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور جمخانہ الیکشن کے سلسلے میں سلمان صدیق و مصباح پینل نے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ،انتخابی سرگرمیوں میں تیزی ،مختلف پینلز نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔

سلمان و مصباح پینل میں اس بار بھی تجربہ کار، فعال ارکان سابق چیف سیکرٹری پنجاب و سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ و متعدد بار جمخانہ کے چیئرمین رہنے والے سلمان صدیقی، میاں مصباح الرحمٰن، واجد عزیز خان کو شامل کیا گیا ہے ،سرمد ندیم، پرویز بھنڈارا ، سمیرہ نذیر ، قاسم فاروق ،خواجہ عمران زبیر،میاں وقار الدین ،ڈاکٹر نجم الدین اور یوسف جمیل رضوی بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔دوسری جانب اس بار احمد نواز سکھیرا و ڈاکٹر رزاق گروپ مدمقابل ہے اور اسکی فہرست ابھی جاری ہونا باقی ہے ۔ جمخانہ الیکشن 14 فروری 2026 کو ہونگے۔ پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ کاغذاتِ نامزدگی 19 جنوری سے جاری ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں