5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں نمونیا کے 3ہزار کیسزرپورٹ

5 بڑے سرکاری ہسپتالوں  میں نمونیا کے 3ہزار کیسزرپورٹ

لاہور ( بلال چودھری )شہر کے 5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ سات روز میں بچوں میں نمونیا کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

چلڈرن ہسپتال میں گزشتہ سات روز میں نمونیاسے متاثرہ 920 بچے رپورٹ ہوئے ،سروسز ہسپتال کے پیڈز وارڈ میں نمونیا سے متاثرہ 700 سے زائد بچے رپورٹ ہوئے ،میو ہسپتال چلڈرن وارڈ میں گزشتہ سات روز میں 610 سے زائد بچے نمونیا سے رپورٹ ہوئے۔ ، جناح ہسپتال کے پیڈز وارڈ میں 450سے زائد بچے رپورٹ ہوئے گنگا رام ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں بھی چار سے زائد بچے رپورٹ ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں