اہل قلم کا وظیفہ 25ہزار ،وزیر اعظم کو درخواست دیدی ،اورنگزیب کچھی
خواتین قوم کا روشن مستقبل ،اہل قلم کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر اورنگز یب کچھی نے کہا ہے کہ ادیب اور دانشور معاشرے کی فکری رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اہلِ قلم کے وظائف 13ہزار سے بڑھا کر 25ہزار کر نے کے لیے وزیرِاعظم کو باقاعدہ درخواست ارسال کی جا چکی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکادمی ادبیات کے زیرِ اہتمام اہلِ قلم کے لیے دوسرے دس روزہ بین الصوبائی اقامتی منصوبے کا افتتاحی اجلاس میں کیا۔ تقریب میں ملک بھر سے منتخب ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ صدارت نامور شاعر افتخارعارف نے کی۔ وفاقی وزیر نے نوجوانوں اور بالخصوص خواتین کو قوم کا روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اہلِ قلم کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔