آئندہ سال مزید واٹرٹینکس منصوبے متعارف کرانیکافیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں 10 انڈرگراؤنڈ میگا واٹر سٹوریج ٹینکس کی تعمیر کا کام حتمی مراحل میں داخل،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کو رپورٹ میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا،
ایم ڈی واسا غفران احمدکی جانب سے رپورٹ تیار کی گئی، قذافی سٹیڈیم انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کا کام 100 فیصد مکمل کیا گیا، کوپر روڈ انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک 98 فیصد کریم پارک کا 97 فیصد سول ورک مکمل کیا گیا، گارڈن ٹاؤن 96 فیصد اور اقبال ٹاؤن واٹر ٹینک 94 فیصدمکمل، وارث روڈ اور ریلوے سٹیشن واٹر ٹینکس کا کام 91 فیصد مکمل کیا گیا، تاجپورہ انڈ گراؤنڈ واٹر ٹینک 65 فیصد جبکہ شمع روڈ کا کام 45 فیصد تک مکمل کیا گیا۔