واسا :بوسیدہ لائنوں کیساتھ ناکارہ مشینری بھی بدلنے کافیصلہ

واسا :بوسیدہ لائنوں کیساتھ  ناکارہ مشینری بھی بدلنے کافیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا پنجاب، بوسیدہ لائنوں کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ ناکارہ مشینری بھی بدلے گا۔

پنجاب بھر میں واساز کنکشن سے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب بہتر بنانے پر عملی کام کا آغاز، وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت واسازکی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا،ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور دیگر واساز کے ایم ڈیزکی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ سیوریج لائنوں کی ری ماڈلنگ اور کھلی نالیوں کو سیوریج سسٹم میں بدلنے پر کام جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں