چلڈرن ہسپتال میں خالی اسامیوں پر ڈاکٹرز کی بھرتیاں شروع

چلڈرن ہسپتال میں خالی اسامیوں  پر ڈاکٹرز کی بھرتیاں شروع

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )چلڈرن ہسپتال میں خالی اسامیوں پر ڈاکٹرز کی بھرتیوں کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے ، جس کیلئے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق چلڈرن ہسپتال لاہور میں پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر کے علاوہ رجسٹرار اور سینئر رجسٹرار کی متعدد اسامیاں طویل عرصے سے خالی تھیں۔ پیڈیاٹرکس، نیورولوجی، نیونٹولوجی سمیت مختلف اہم شعبہ جات میں ڈاکٹرز کی کمی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں