سی سی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں 296درخواستیں موصول
لاہور(کرائم رپورٹر) سال 2026 کے دوران اب تک سی سی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں مجموعی طور پر 296درخواستیں موصول ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق سی سی پی او آفس سے براہِ راست رجوع کرنیوالے 83 سائلین میں سے 31 کے مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے گئے ۔اسی طرح بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی 213 درخواستوں میں سے 80 درخواستوں کو نمٹا دیا گیا جبکہ 133 درخواستوں پر تاحال کارروائی جاری ہے ۔