ریلوے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے سے شدید اذیت کاشکار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے کے بی ٹور اور سی ٹور ملازمین کو تاحال تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی۔
ریلوے کے بی ٹور ملازمین میں رننگ سٹاف گارڈ، ایس ٹی ایز، ٹرین ڈرائیور ،اسسٹنٹ ڈرائیور شامل ہیں سی ٹور میں کلاس فور کے ملازمین شامل ہیں، بی ٹور ملازمین کو 9 اور سی ٹور ملازمین کو 15 تاریخ کو تنخواہ ادا کی جاتی ہے ،ذرائع کے مطابق دونوں ٹورز کی تاحال تنخواہوں کی منظوری نہیں ہوسکی، ریلوے پریم یونین لاہور ڈویژن نے وزیر ریلوے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔