جوئے ایپس پرومیشن کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی

جوئے ایپس پرومیشن کیس میں  فرد جرم عائد نہ ہوسکی

لاہور (کورٹ رپورٹر)سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی عروب جتوئی سمیت دیگر کے خلاف جوئے ایپس پرومیشن کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کا سعدالرحمن عرف ڈکی بھائی سمیت تمام ملزمان پر26 جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، عدالت نے 26جنوری کو تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کاحکم دیدیا۔ لاہور ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس پر سماعت کی ،سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی سمیت 4ملزمان پر جوئے اپیس کی پرومشن کے الزام میں این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا تھا ،سماعت کے دوران عدالت میں سعد الرحمان اور عروب جتوئی کی جانب سے الگ الگ حاضری معافی کی درخواستیں دائر کی گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں