عطیہ دیتے اکثر مخیر حضرات اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے :مفتی عبدالرحمن

عطیہ دیتے اکثر مخیر حضرات اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے :مفتی عبدالرحمن

لاہور(حمزہ خورشید سے)حکومت پنجاب مدارس اور آئمہ کرام کے تحفظات دور کرنے کے لیے اہم بریک تھرو لینے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔اس حوالے سے ناظم وفاق المدارس العربیہ پنجاب مفتی عبد الرحمٰن کا کہنا ہے۔

 کہ پنجاب حکومت نے مدارس سے عطیہ کرنے والوں کے نام طلب کیے تھے ، جس پر وفاق المدارس کو اعتراض تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بہت سے مخیر حضرات اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے ۔مزید یہ کہ بڑے مدارس کی آن لائن رجسٹریشن جبکہ چھوٹے مدارس کے لیے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔آئندہ ہفتے آئمہ کرام کی چیئرمین امن کمیٹی خواجہ سلمان رفیق سے اہم ملاقات طے پا گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں