200لٹر ملاوٹی دودھ، ناقص خام مال تلف،ساما ن ضبط

200لٹر ملاوٹی دودھ، ناقص خام مال تلف،ساما ن ضبط

فوڈاتھارٹی کے شہرمیں چھاپے ، آئل گھی مل، 3فوڈپوائنٹس کوبند کروادیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی شیخوپورہ روڈ، سندر سٹیٹ، برکت ٹاؤن اور ملتان روڈ پر کارروائیاں، سیمپل فیل ہونے پرسندر انڈسٹریل سٹیٹ میں معروف گھی مل سمیت ناقص انتظامات پر فاسٹ فوڈ پوائنٹ، ملک کولیکشن سنٹر بند کروادیئے ، 4فوڈ بزنسز پر چھاپے مارے گئے جس میں 3یونٹس بند کر کے 1کو 2لاکھ جرمانہ کیا گیا ۔200لٹر ملاوٹی دودھ، ناقص خام مال تلف کر کے 1چلر، 3ڈرم اور 10کین ضبط کیے گئے ، ملک کولیکشن سنٹر کو بغیر اجازت کام کرنے پر سامان ضبط کر کے یونٹ جبکہ ناقص سٹوریج، چوہوں چھپکلیوں، گندے فریزر کی موجودگی پر شیخوپورہ روڈ پر فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو بند کر دیا گیا۔معروف کیچپ ساسز یونٹ کو ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں